گجرات (نمائندہ جنگ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عابد غوری نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کے ڈاکٹرز کا سپیشل ہیلتھ الاؤنس فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے جو تمام ڈاکٹرز کی رواں ماہ کی تنخواہ میں شامل ہوگا جبکہ اس الاؤنس کی مد میں گزشتہ مہنیوں کے بقایا جات بھی جلد ادا کر دیے جائیں گے۔