• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ چیمبر کے صدر کی صوبائی وزیر صحت سے ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے صوبائی وزیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق سے اہم ملاقات کی ۔انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کیلئے واحد سول ہسپتال ناکافی ہوچکاہے ۔لہٰذا آبادی کے اعتبار سے فوری طور پر گوجرانوالہ کے عوام کوبہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر ایک اورہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے ۔خواجہ سلمان رفیق صوبائی وزیربرائے صحت نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے ۔حکومت گوجرانوالہ شہر کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہے یہاں کے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئے ہسپتال کا قیام بے حد ضروری ہے ۔
تازہ ترین