ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے 3ملزموں کی اپیلیں منظورکرکے بری کرنےکا حکم دیاہے ،فاضل عدالت میں ملزموں منورحسین اورعبداللطیف نے اپیل دائر کی تھی ، محمدآصف گورمانی نے تھانہ صدرڈی جی خان میں 10 اگست 2010 ءکو مقدمہ درج کرایاکہ اس کاماموں زادسعودی عرب میں ملازمت کرتاہے اوراس کی بیوی سے محمدافضل نے تعلقات استوارکرلئے جس پر بھانجے نے بات کی تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے بھائی امام بخش اوربھانجا خضر عباس جاں بحق ہوگئے،جس پرسیشن کورٹ نے 20 جولائی 2012 ء کودونوں ملزموں کو سزائے موت کاحکم دیا،اس طرح ملزم عمران نے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ خیرپورسادات میں 16 جولائی 2009ءکو عبدالمالک نے مقدمہ درج کرایاکہ کھیت میں جانور چھوڑنے سے منع کرنے پر ملزم نےفائرنگ کرکے اس کے بھائی یاسین کو قتل کردیا جس پر سیشن کورٹ نے 26 فروری 2011 ءکواسے سزائے موت کاحکم دیاہے۔