ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں ، مزید دو روز تک سلسلہ جاری رہے گا، 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا میں مٹی اور ریت کے چھوٹے چھوٹے ذرات موجود ہیں ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹی کے چھوٹے ذرات زکام اور سانس کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں ، ٹی بی کے مریض انتہائی احتیاط کریں،موٹرسائیکل سوارہیلمٹ پہنیں اور کپڑے سے منہ ڈھانپیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہوائیں آئندہ 24 گھنٹوں میں چلتی رہیں گی ۔