• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ،گستاخانہ مواداپ لوڈکرنیوالوں کیخلاف وکلا کی احتجاجی ریلی

سرگودھا (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر اہتمام میں سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ فضل الرحمان نے کی ۔ ریلی ڈسٹرکٹ بار روم سے ہوتی ہوئی ڈی پی او چوک تک گئی جہاں صدر ، سیکرٹری بار وسیم سلیم ڈوگر ، خالد اقبال مسرت ودیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ مواداپ لوڈ کرنے والوں کو فوری گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
تازہ ترین