• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا کے375 ارب فوری جاری کرے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بجلی کے خالص منافع کے375 ارب سے زائد واجب الادا رقم فوری طور پر جاری کردے اور خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ظالمانہ پالیسی ترک کردے، مرکزی حکومت نے موٹروے اور ہائی وے سمیت تمام منصوبوں میں صوبہ خیبر پختونخوا کو صوبے کی آبادی کے لحاظ سے بھی کم حصہ دیا ہے،پاکستان کی ترقی خیبرپختونخوا کی ترقی سے مشروط ہے،پشاور میں باب پشاور کے عظیم الشان منصوبے کی تکمیل پر صوبائی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں باب پشاور فلائی اوور حیات آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پشاور خیبرپختونخوا کا چہرہ ہے اور خیبرپختونخوا پاکستان کا چہرہ ہے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر خیبرپختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا تو یہ پاکستان کی ترقی ہوگی لیکن افسوس ہے کہ مرکزی سرکار نے صوبہ خیبرپختونخوا کے حقوق غصب کررکھے ہیں اور اس صوبے کے ساتھ مسلسل بے انصافی کررہا ہے ۔
تازہ ترین