کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ (ڈمی) شیخ رشید احمد آمنے سامنے ہوں گے۔ ڈمی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے قیلولے کے وقت بجلی بند کر کے ٹارچر کیا جاتا ہے اور میاں صاحب میری پارٹی میں مائنس ون چاہتے ہیں۔ حنیف عباسی نے شیخ صاحب کو ”وکھرے ٹائپ“ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کا گند 2018میں صاف ہو جائے گا۔ شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں خواجہ سرا اجتماعی شادیاں بند کرانے کیلئے سراپا احتجاج نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ”خبرناک“ کی میزبان عائشہ جہانزیب ”یوم پاکستان کی اہمیت“ بھی بیان کریں گی۔ علی میر کی خوبصورت پیروڈی اور طنز و مزاح سے سجا دلچسپ پروگرام رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔