راولپنڈی(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے ڈویثرنل صدر پیر سعید احمد نقشبندی کی قیادت میں وفد نے لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات، وفد میں راجہ پرویز حشمت، ملک عامر صدیق، قاضی محمد ذوالقرنین، سید صمد علی شاہ اور عامر شہزاد احمد نقشبندی شامل تھے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، شیخ رشید احمد کہا کہ ضروت اس امر کی ہے کہ کرپشن، بدعنوانی اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے مولانا شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کے چاہنے والے میدان عمل میں آئیں، کوئی تحریک علماء و مشائخ اور مذہبی جماعتوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔