• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی میں آئل ریفائنری قائم کرکےمکینوں کو روزگار دینگے، شاہد خاقان عباسی

حب(نامہ نگار)وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گڈانی کے ساحل پر قائم ہونے والی پارکو کوسٹل ریفائنری ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہےجس کے قیام پر 6 ارب ڈالرز کی لاگت آئی گی، ریفائنری کے قیام کے بعد یومیہ ڈھائی لاکھ بیرل گیلن آئل صاف کیا جاسکے گا۔ جمعرات کو گڈانی کے ساحل پر آئل ریفائنری کے لئے مجوزہ سائٹ کے دورے کے دوران انہوں نےکہا کہ پارکو کوسٹل ریفائنری بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی پر قائم کیا جائے گا، منصوبہ 1800ایکٹر اراضی پر محیط ہوگا جس کے لئے زمین حاصل کرلی گئی ہے، منصوبے کے قیام سے مقامی آبادی اور ماہی گیروں کو ہر گز بے دخل نہیں کیا جائیگا ، اس منصوبے کے قیام سے علاقہ مکینوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، صحافی کے ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی سربراہی میں قائم صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے بھر پور تعاون کررہی ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی سربراہی میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔آخر میں پارکو کوسٹل ریفائنری کے ایم ڈی طارق رزاوی نے منصوبے سے متعلق وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو تفصیلی بریفنگ دی اور سائٹ کے محل وقوع کا جائزہ بھی کروایا۔
تازہ ترین