بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں یاد گارِ شہدا پولیس کو سلامی کے بعدڈی پی اواشفاق خان نے یاد گارشہدا پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اس عظیم ملک کو حاصل کیا اور ہماری فورس کے ان جوانوں کی بھی یاد آتی ہے جنہوں نے اس عظیم ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ،مجھے خوشی ہے کہ میں ایک ایسی فورس کا حصہ ہوں جس کے شہدا کی فہرست طویل ہے، انہوں نے مزید کہاکہ آج یوم پاکستان کے موقع پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہدا پولیس کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، ان کے مشن کی تکمیل کریں گے۔