• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ شہر میں 2 نادرا آفس،شناختی کارڈ بنوانے میں سخت دشواری

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نادرا آفس میں شہری گھنٹوں ذلیل و خوار ہونے لگے،شہری علی الصبح اپنا شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا آفس جاتے ہیں جہاں نادرا آفس کے عملہ کے توہین آمیز رویہ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ علی الصبح نادرا آفس آکر لائن میں لگتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی باری نہیں آتی اگر آ بھی جائے تو نادرا آفس کا عملہ توہین آمیز رویہ اختیار کرتے ہے اور مختلف بہانوں سے ٹرخا دیتے ہیں شہر میں دو ہی نادرا آفس ہیں جن میں بھی شناختی کارڈ بنوانے میں ہمیں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے ڈی سی گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نادرا آفس ذرائع کے مطابق کسی کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار نہیں کیا جاتا میرٹ پر کام کیاجاتا ہے۔
تازہ ترین