گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن یوتھ ،لیبر اور تاجر ونگ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں ریل بازار میں کیک کاٹا گیا ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب سردار خالد ملک نے خطاب کیا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری جمشید بٹ ،صدر لیبر ونگ ماما شہباز،سرپرست اعلیٰ تاجر ونگ نعیم یونس بٹ ، حاجی شیخ عبدالرزاق،حاجی محمد صدیق ،صالح عزیز، محمد سعید ،خواجہ مطاہر کلیم ،شیخ نصیر ،پی آر ٹو فیڈرل منسٹرفیصل فاروق ساگر بھی موجود تھے۔