سرگودھا (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب نے سرگودھا ضلع کے 50 سے زائد سرکاری سکولوں کی نجکاری کیلئے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کیلئے مشاورت شروع کردی ہے ۔پہلے مرحلہ میں ایسے سکولوں کی نجکاری کی جائیگی جہاں پر مطلوبہ تعداد نہیں ہے اور وہاں پر اخراجات زیادہ ہیں۔ اس سلسلہ میں سکولوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔