• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ نے سرخرو کیا،پیپلزپارٹی کیساتھ ہوں،حامد کاظمی‘ ملتان پہنچنے پر پُرتپاک استقبال

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیرمذہبی امورسیدحامدسعید کاظمی کاملتان پہنچنےپرپیپلزپارٹی، جماعت اہل سنت اورتنظیم السعیدکی جانب سےوالہانہ استقبال کیاگیااوربکروں کاصدقہ دیاگیا۔ قبل ازیں قادر پور راواں بائی پاس پرہزاروں عقیدت مندوں نے انکا خیرمقدم کیا، پھول نچھاورکئےاورنعرےلگائے۔اس موقع پرعقیدت منداورکارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔استقبالی قافلے کی قیادت علامہ سیدسجادسعیدکاظمی کے صاحبزادے سیدجاوید سعید کاظمی اورجماعت اہل سنت پنجاب کےناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نےکی۔ بعد ازاں انہیں بڑے جلوس کی صورت میں چوک کمہاراں والالایاگیاجہاں پی پی رہنمائوںسیداحمدمجتبیٰ گیلانی،سیدعلی موسیٰ گیلانی، خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر ، رضوان ہانس،بابونفیس انصار ی، سلیم الرحمن میو،نذیرکاٹھیااوردیگرنےبکروں کی قربانی دیکرانکااستقبال کیا۔ بعد ازاں سیدحامدسعیدکاظمی نے جلوس کےہمراہ اپنے والدعلامہ سیداحمدسعیدکاظمی کی درگاہ پرحاضری دی اور شاہی عید گاہ میں نمازعصرکی ادا ئیگی کی۔ شاہی عید گاہ میں انکے بڑے بھائی و امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ سیدمظہرسعیدکاظمی اور خاندان کےدیگرافرادنےانکااستقبال کیا۔ حامد سعید کاظمی کواسلام آباد سےپولیس سکیورٹی میں ملتان لایا گیا، جلوس کے موقع پربھی ملتان پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی۔دریں اثناء میڈیا اورکارکنوں سےبات چیت کرتےہوئےحامدسعیدکاظمی نے کہاکہ میں نے اپنا فیصلہ خداپرچھوڑدیاہے، سپریم کورٹ کےفیصلےسے حق اورانصاف کی فتح ہوئی،الزام لگانیوالے اب مجھے مبار کبادیں دےرہے ہیں،تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔ انہوں نےکہاکہ ہم محب وطن لوگ ہیں لوگ اپنی شرافت کی سندلینے ہمارےخاندان کے پاس آتے ہیں ،منیٰ میں حج انتظامات میں کوتاہی کاذمہ دارمیں نہیں سعودی کنٹریکٹرتھاجس پرسعودی حکومت نے ہرجا نے  کے طورپر45کروڑکاچیک بھی دیا، حج کرپشن کیس میں میری بریت حکومت کی ناکامی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت سےتومیں پہلے ہی سرخروتھا7سال گزر گئے مگرکسی کی نظر میں کسی کیلئے تضحیک نہیں دیکھی ،اللہ نےہمیں سرخروکیااورمخالفین کامنہ کالاہوا۔ غلط الزام پراعظم سواتی کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ دائرکیا ہے۔انہوں نےکہاکہ مزارات پردھماکے کرنیوالے اسلام کےدشمن ہیں،جہادکےنام پرچندہ اکٹھا کرنیوا لو ںکےخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں حلقے کا فیصلہ دوستوں کے مشورے سے کرینگے،پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں، روز روزپارٹیاں تبدیل نہیں کرتے۔ راستے میں اڈابارہ میل پراستقبال کے بعدمقامی اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ کرپشن کےالزامات سے بری ہونا ہماری اخلاقی فتح جبکہ دشمنوں اور سازشی عناصر کی کھلی ہار ہے، عدالت میں مکمل قانونی جنگ کے ذریعے باہرآنے سےمیراضمیرمطمئن ہوااور قوم کے سامنے حقیقت کھل کر سامنے آگئی،ملک میں بیرونی عناصر کی مداخلت بندہونی چاہئے،بیرونی اشارےپرایک بے گناہ کوپھنسواناعدالتی نظام پرسوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر صاحب اقتدار کی کرپشن پر کوئی بھی ادارہ ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا،حکومت احتساب اور کرپشن کے خلاف ڈرامہ کررہی ہے،آنیوا لے دو ہفتے پاکستانی سیاست کےنئے رخ متعین کرینگے، پاناما فیصلہ آنے پر ہی سیاسی منظر نامہ ترتیب پائے گا۔ بارہ میل پہنچنے پر مولاناقاری شان محمدقادری،شیخ ذوا لفقاررضوی، عطاالرحمٰن قادری،لیاقت علی خٹک، شاہ محمد روہڑ، رمضان قادری، پیر رمضان شاہ،صدیق،آصف، خاور سعیدی، کاشف، اللہ دتہ،حاجی یونس، حاجی احمد، قمر حسین ودیگرنے خیرمقدم کیا۔
تازہ ترین