ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر کل 25مارچ ہفتہ کو ملتان کا دورہ کریں گے وہ اپنے دورہ کے موقع پر متی تل میں نئے تعمیر ہونے والے خواتین داد رسی سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ مختلف ممالک کے سفیر بھی ملتان پہنچیں گے وزیراعلیٰ پنجاب کےدورہ کے انتظامات کا ٹاسک ضلع کونسل ملتان کو سونپا گیا ہے چیئرمین ضلع کونسل دیوان محمد عباس بخاری نے گذشتہ روز 23مارچ کو آفیسروں و ملازمین کی عام تعطیل بھی منسوخ کردی چیف آفیسر اصغر مجید بلوچ اور چیئرمین سے پرسنل سٹاف آفیسر اعجاز بھٹہ کی نگرانی میں ایئر کنڈیشنڈ پنڈال کی تیاری کا کام عروج پر رہا ذرائع کے مطابق متی تل کے علاقے میں سوشل ویلفیئر کمپلکس میں پنڈال تیار کیا جارہا ہے ضلع کونسل کے ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر تاج محمد بزدار وی وی آئی پی پنڈال کی تیاری کی سپرویژن کر رہے ہیں جبکہ ہیلی پیڈ اور پارکنگ کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ ارد گرد کی سٹرکوں پر پیچ ورک کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور وال چاکنگ مٹانے کیلئے بھی سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔