شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ میں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلدیہ شیخوپورہ کی 50 وارڈوں سے 50 ریلیاں نکال کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام بھی مین بازار سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحریک پاکستان کے کارکن رانا اشرف خان اور صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد پرویز نے کی یہ ریلیاں بعدازاں نواز لیگ کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف ایم این اے کی اقامت سے نکلنے والی مرکزی استحکام پاکستان ریلی میں شامل ہوگئی یہ ریلی چار گھنٹے تک مختلفعلاقوں کا گشت کرنے کے بعد چوک یادگار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے قائدین پر متعدد مقامات پر تاجروں اور عام شہریوں نے نوٹوں کے علاوہ پھول بھی نچھاور کئے۔