• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور : درگاہ سچل سرمت پر ڈی آئی جی سکھر کی اچانک آمد

رانی پور(نامہ نگار)درگاہ حضرت سچل سرمست پرڈی آئی جی سکھرفیروزشاہ نے اچانک حاضری دی اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر وہ عام عقیدت مند کی حیثیت سے درگاہ میں داخل ہوئے توڈیوٹی پرمامورتمام اہلکارغائب تھے۔ انہوں نے درگاہ پر حفاظتی انتظامات کے متعلق معلومات حاصل کیں اورحفاظتی انتظامات نامکمل ہونے پربرہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پرانہوں نے ایس ایچ او رانی پورمحمد بچل قاضی کو معطل اورپانچ اہلکاروں کوکوارٹرگارڈ کردیاجبکہ عبدالمالک بھٹوکو ایس ایچ او رانی پورمقررکیا گیا ہے۔ ایس ایس پی خیرپورنے درگاہ حضرت سچل سرمست کے مزارپر حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں 20اہلکارتعینات کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین