سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثات میں13 افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ روڑس روڈچوک میں موٹر سائیکل سائیکل کو ٹکرانے سے60سالہ منور،چوک علامہ اقبال میں نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑ ک پار کرنے والے 40سالہ ماجد،کنگرہ روڈ باجرہ گڑھی سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل پھسلنے سے17سالہ محمد علی،پیرس روڈ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں17سالہ بلال،ڈالووالی اڈا کے پاس نامعلوم سواری کی ٹکر سے18سالہ سفیان،نیکا پورہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والا29سالہ بلال مسیح،ڈسکہ روڈ راجوکے سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں18سالہ عدیل،امام صاحب روڈ رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں52سالہ سلیم،نیکا پورہ پل ایک کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والے50سالہ رفیق،سرکلرروڈ اسلام آباد چوک کے پاس موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والے63سالہ محمد طفیل،پھلورہ روڈ چونڈہ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں40سالہ سجاد احمد،پسرور ستراہ روڈ باسی والا پل کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں38سالہ عباد علی،عدالت گڑھا روڈ بھابڑیاں والا کے پاس موٹر سائیکل سائیکل سے ٹکرانے سے11سالہ اویس شدید زخمی ہو گئے۔معمولی زخمیوں کو ریسکیورز نے موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدیدزخمیوں کو علاج معالجے کے لئے سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔