• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ میں سیمینار

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر ڈی ایچ کیوہسپتال میں سیمینار منعقد ہوا جس میں ایل ایچ ویز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت سیاسی ،سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور دیگر نے شرکت کی ۔سیمینار میں ایم ایس ڈاکٹر شہناز نسیم، ٹی بی سپیشلسٹ ڈاکٹر خاور پرویز، سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری افضل سلطان ڈوگر، انجمن بہبود مریضاں کے چیئرمین ملک عرفان اسلام ، چودھری افضل نظامی ودیگربھی موجودتھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہناز نسیم اور ڈاکٹر خاور پرویز نے کہا ہے کہ ٹی بی جراثیم سے پھیلنے والی متعدی بیماری ہے اس بیماری کے جراثیم پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتے ہیں اس مرض میں مبتلا مریض کے کھانسنے ،چھنکنے یا تھوکنے سے جراثیم ہوا میں داخل ہوجاتے ہیں اور ایک مریض تقریباً10 افراد کو متاثر کرتا ہے اس کی علامات میں دوہفتے تک مسلسل کھانسی کا آنا ،بلغم میں خون آنا،رات کو ہلکا بخار یا پسینہ آنا،بھوک کا نہ لگنا اوروزن میں کمی ہے ، ٹی بی کا مرض متعدی ضرور ہے مگر 100 فیصد قابل علاج ہے بعدازاں ایک ریلی بھی نکالی گئی جو ٹی بی وارڈ سے شروع ہوکر دل چوک کا چکر لگا کر اختتام پذیر ہوئی ۔
تازہ ترین