گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں ڈکیتی و چوری 9 وارداتوں میں 6 موٹر سائیکل، نقدی، دستاویزات، موبائل فونز، بیٹریاں اور ملبوسات لوٹ لیے گئے، ملکی سے ڈاکو عبد العزیز سے اس کی موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل فون، نت شرقی سے 2 ڈاکو چوپالہ کے احمد مختار سے اس کی موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون، اورنگ آباد سے جہانزیب عرف زیرو، حسن عرف حسنا وغیرہ 7 افراد عامر سلیم سے موٹر سائیکل اور اس کے 2 دوستوں سے نقدی او رموبائل فونز وغیرہ،اورنگ آباد سرائے عالمگیر سے جہانزیب عرف زیرو، جاوید اقبال اور عبد اللہ علی مرتضیٰ سے اس کی موٹر سائیکل،سرائے عالمگیر ہی کے علاقہ راجڑ کلاں سے جہانزیب عرف زیرو، عبد اللہ وغیرہ 3 افراد سید آصف حسین شاہ سے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی کاغذات وغیرہ چھین کر لے گئے، جنڈالہ سے چور محمد راشد کی موٹر سائیکل، شادمان کالونی سے چور محمد فرمان کی موٹرسا ئیکل، محلہ فیض آباد سے بلال احمد وغیرہ فاروق احمد کی کار سے بیٹریاں وغیرہ جبکہ کنجاہ کے علاقہ سے نسرین بی بی زوجہ محمد علی وغیرہ 4 خواتین ککے زئیاں کے محمد طارق کی دکان سے 12 سوٹ چوری کرکے لے گئیں، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔