• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حسد کے مرض میں مبتلا ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان صاحب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا جھوٹ آپ کو دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں بچا لے گا ؟ پوری قوم دعا گو ہے کہ اللہ تعالی عمران خان صاحب کو ہدایت دے ،خان صاحب آپ حسد کے مرض میں مبتلا ہیں جس کا علاج صرف اللہ تعالی کے پاس ہے،عمران خان کو عدالت میں جا کر چپ لگ جاتی ہے اور سڑکوں پر جھوٹے الزامات کی گردان کرتے ہیں ،خان صاحب کب تک اور کتنا جھوٹ بولیں گے ۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ کے پی میں اداروں کو تباہ کیا احتساب کے اداروں کو تالا لگایا کہ کوئی آپ کی کرپشن کی بات نہ کرے ،آپ پر آپ کی پارٹی پر جب کوئی الزام لگتا ہے آپ جواب دینے کی بجائے اداروں کو بند کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب الیکشن کمیشن میں اپنےفارن فنڈنگ کے جرم کو بچانے کیلئے آپ بھاگ رہے ہیں،آپ الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگے اور تلاشی کیوں  نہیں  دی ،آپ  سپریم کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑیں۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ آپ بتائیں ساڑھے تین سال کے پی کے کو لوگوں کے ساتھ جھوٹ کیوں بولا اور کے پی کے لوگوں کے لیے کیا کیا ، اداروں کی تضحیک کرنا اور  ٹارگٹ کرنا بند کریں ، خان صاحب وزیراعظم محمد نواز شریف پہ جھوٹے الزامات لگانے اور سازشیں کرنے کا بدلہ پاکستان کی عوام لے گی ۔
تازہ ترین