• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پر بلیک میل کرنے کےمقدمہ میں ملوث خاتون سیالکوٹ سے گرفتار

لاہور (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے فیس بک کے ذریعے بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کو  سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا ۔ملزمہ نے لندن میں مقیم شادی شدہ شخص احسن رانا کو فیس بک پر بلیک میل کیا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور  کےڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حسن کو احسن راناکے بھائی حسن رضا نے تحریری شکایت کی تھی۔جس کی تحقیقات کے بعد 45 سالہ ملزمہ سعدیہ مرزا کو سائبر کرائم کی انسپکٹر حمیرا کنول نے گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے نے ملزمہ سعدیہ مرزا کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ۔سائبر کرائم ایکٹ کے تحت یہ کسی بھی خاتون کے خلاف پہلا مقدمہ ہے ۔ گرفتارملزمہ کو خواتین پولیس اسٹیشن میںمنتقل کر دیا گیا ۔ملزمہ کو آج ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائیگا۔  دریں اثناء سیشن کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی  ایڈیشنل سیشن جج لاہور شاہد بشیر نے ملزم نبیل کی درخواست ضمانت  پر سماعت کی . ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے بے بنیاد اور من گھاٹ مقدمہ درج کیا گیا ہے. اس لیے درخواست ضمانت منظور کی جائے. سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی؛ ور بتایا کہ  ملزم نبیل کو ایف آئی اے نے فروری 2017  میں گجرات سے گرفتار کیا تھا اور اس  موبائل فون  سے لڑکیاں  کی قابل اعتراض حالت میں  تصاویر برآمد ہوئیں. عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔
تازہ ترین