• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ، پسند کی شادی کرنیوالی لیڈی ڈاکٹر کو شوہر نے زہر دیکرقتل کر دیا

گجرات (نمائندہ جنگ)  پسند کی شادی کرنے والی 32 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو شوہر نے زہر دے کر قتل کر دیا، عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز کو اس کے شوہر احسن رشید نے ناشتہ میں زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کے مطابق  میانوالی کے رہائشی ملزم احسن رشید نے 2007میں ڈاکٹر شگفتہ ناز سے پسند کی شادی کی  بعد ازاں ملزم نے  مقامی جوتا ساز فیکٹری میں بطور انجینئر نوکری اختیار کر لی، چند روز قبل  لیڈی ڈاکٹرنے شوہر سے گاڑی دینے کی فرمائش کی لیکن گاڑی لے کر دینے کی بجائے اس نے بیوی کو زہر دے کر موت کے منہ میں دھکیل دیا،، ٹیکسلا کی رہائشی  ڈاکٹر شگفتہ ناز 2  بچوں کی ماں تھی، پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتولہ کے والد محمد لطیف کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔  
تازہ ترین