• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر؛تین لڑکیوں سمیت چاربچے چوری کے الزام میں گر فتا ر

سکھر (بیورو رپورٹ) ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن منصور علی نے صحافیوں کو بتایا کہ شاہی بازار کے علاقے بھٹہ گلی کے تاجر محمد شاہد نے ان چار بچوں جن میں7 سالہ صائمہ،10 سالہ سیما،9 سالہ سونیا اور 12سالہ ارشد شامل ہیں جن کا تعلق نیوپنڈ کے علاقے سے بتایا جارہا ہے کو تھانے لے کر آئے اور بتایا کہ یہ چاروں بچے اس کے گھر میں چوری کررہے تھے جن کو میں نے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے اور وہ ان چاروں بچوں کو پولیس اسٹیشن چھوڑ کر چلا گیا، جس کے بعد متعدد مرتبہ مذکورہ شخص اور بچوں کے والدین سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا جس پر چائلڈ پروٹیکشن کے متعلقہ افسر کو بلایا گیا ہے اور یہ چاروں بچے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کئے گئے ہیں۔ ترجمان چائلڈ پروٹیکشن یونٹ عبد القدوس کے مطابق بچوں کو پندرہ روز تک ذہنی تربیت دینے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
تازہ ترین