بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیر اہتمام ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی شاکر خان مزاری مرکزی نائب ناظم اعلی منہاج القرآن تھے ،جبکہ صدارت ضلعی امیر منہاج القرآن بہاولپور مفتی حامد سعیدی نے کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاکر خان مزاری نے کہاکہ تحر یک منہا ج القرآن پا کستا نی عوام کو ان کے اصل دشمن کی پہچان کرائے گی جو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سہیل کامران ایڈووکیٹ نے کہاکہ انتخابات میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے، پاکستان میں ہونے والے انتخابات ٹو پی ڈرامہ ہیں پاکستان کی سیاست پرچند خاندانوں نے قبضہ کررکھا ہے ، مفتی حامد سعیدی نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک ایسا نظام دیں گے جس میں کسی ناہل اور بے کردار کا اسمبلی میں پہنچنا ممکن نہیں ہو گا۔عمران یوسف نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کو جگا کر نظا م بدلنا چاہتے ہیں۔