لاہور (نیوزرپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے فیس بک کے ذریعے بلیک میل کرنے کےمقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا ۔ملزمہ نے لندن میں مقیم شادی شدہ شخص احسن رانا کو فیس بک پر بلیک میل کیا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کےڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حسن کو احسن راناکے بھائی حسن رضا نے تحریری شکایت کی تھی۔جس کی تحقیقات کے بعد 45 سالہ ملزمہ سعدیہ مرزا کو سائبر کرائم کی انسپکٹر حمیرا کنول نے گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے نے ملزمہ سعدیہ مرزا کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ۔سائبر کرائم ایکٹ کے تحت یہ کسی بھی خاتون کے خلاف پہلا مقدمہ ہے ۔ گرفتارملزمہ کو خواتین پولیس اسٹیشن میںمنتقل کر دیا گیا ۔ملزمہ کو آج ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائیگا۔