پشاور ( نیوز ڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفیر Ole Thonkeنے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے امور خصوصاً منرل ایکسپلوریشن ماحولیاتی تحفظ، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں میں فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا،سیکرٹری معدنیات ظہیر الاسلام اور چیئرمین فاطمہ گروپ آف انڈسٹریز فواد احمد مختار بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیر اعلیٰ نے صنعتکاری کے فروغ کے لئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی جا رہی ہیں اور سب کیلئےیکساں مواقع ، آسان رسائی اور شفافیت یقینی بنائی گئی ہے، صوبے میں سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام اور دیگر معدنی سرگرمیوں کے لئے متعدد سرمایہ کاروں کو لیز ایگریمنٹس دیئے جا رہے ہیں۔ لیزنگ کے مجموعی عمل میں شفافیت اور میرٹ کے ساتھ اوپن مقابلہ یقینی بنایا گیا ہے۔