شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے کلرک رشید کی فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے اور بجٹ کی تیاری کی ڈیوٹی نہ کرنے کے الزامات کی بناء پر جواب طلبی کرلی ہے دریں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ڈیوٹی سے غیر حاضری پر محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ کے 34 ملازمین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہے۔