سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) پرسر ار طور پر لگنے والی آگ سے جھلسنے والی خاتون اور اسکے 2 بچوں کی موت کا سراغ دوماہ بعد بھی نہ مل سکا۔ سید پور روڈ کوبے چک پرائمری سکول کے پاس مکان میں جنوری 2017منگل کوپرسر ار طور پر لگنے والی آگ سے جھلس کر جان بحق ہونے والی 30سالہ سلیمہ بی بی اور اسکے بچوں 2سالہ سفیان اور تین ماہ کا ذیشان کی موت کا سراغ نہ مل سکا۔۔تھانہ کوٹلی سید امیر علی کے اہلکار یعقوب نے رابط پر بتایا کہ پولیس نے متوفیہ کے بھائی تنویر کی رپور ٹ پر درج کیا ہوا ہے جبکہ اس مقد مے کی تفتیش ہومیو سائیڈ یونٹ کے پاس ہے،خاوند اکرام بسلسلہ روزگا ر سعودیہ عرب میں مقیم ہے ۔