• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کاجنوبی پنجاب کے 4اضلاع میں مفت سکول بیگ دینے کااعلان

لاہور(مانیٹر نگ سیل)وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے 4اضلاع میں نئے داخل ہونے والے بچوں کو مفت سکول بیگ دئیے جائیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مفت اسکول بیگ دیے جانے والے اضلاع میں راجن پور،لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بھکر شامل ہیں، طالب علموں کو پہلی مرتبہ اسٹیشنری بھی مفت دی جائے گی۔ رانا مشہود نے مزید کہا کہ ان چاروں اضلاع میں بچوں کی اسکولوں میں تعداد باقی اضلاع سے کم ہے، بچوں کو اسکولوں میں لانے کی ترغیب دینے کےلیے مراعات دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہناتھاکہ 3 ہزار اسکولوں کو آئی ٹی سے جوڑا جا رہا ہے،53 ہزار اسکولوں میں ٹیبلٹ دینے کے بعد وائی فائی کنکشن دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سے انرولمنٹ دوبارہ شروع کی جارہی ہے،اس مرتبہ 5سے 9 سال کی عمر کے بچوں کو اسکولوں میں لانا ٹارگٹ ہے۔
تازہ ترین