• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالا میں پولیس بھرتی کیلئے دوڑیں

Running For Police Recruitment In Multan Faisalabad And Gujranwala
ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالا میں پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے مقابلے ہوئے، ریس میں کچھ امیدوار بے ہوش ہوکر گرپڑے تو کچھ تھوڑا سا بھاگ کر ہی ہانپ گئے،ہانپتے کانپتے، جم کر بھاگتے ۔

ملتان میں پیٹرولنگ ہائی وے پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں کے لیے خواتین اور مرد امیدواروں کی دوڑِیں لگ گئیں،کسی نے راستے میں ہی ہمت ہار دی،کوئی زمین پر ڈھیر ہوگیا ۔

پولیس کے 12سو 6امیدواروں کے لیے 1اعشاریہ 6کلومیٹر ریس کا چیلنج تھا، خواتین کو 10اور مردوں کو 6منٹ کے اندر اندر ریس مکمل کرنی تھی۔

صبح چھ بجے شروع ہونے والی دوڑ کا آغاز 4 گھنٹے تاخیر سے ہوا، اس دوران امیدوار گرمی میں دھوپ سینکتے رہے، جب ریس شروع ہوئی تو بلا کی گرمی میں خواتین ہی نہیں کچھ مرد حضرات بھی چکراکر گر پڑے۔

دوڑِیں تو فیصل آباد میں بھی لگیں، کانسٹیبل کی 150اسامیوں کیلئے 47لڑکیوں سمیت 19سو سے زائد امیدواردوڑے، ریس کے دوران دو امیدوار بے ہوش بھی ہوئے۔

گوجرانوالا میں اسپیشل پولیس یونٹ پر کانسٹیبل کی 26اسامیوں پر جسمانی ٹیسٹ لیا گیا، ریس کے لیے سڑکیں بند کردی گئیں، راستے میں آنے پر پولیس نے ایک مالی کوتشدد کا نشانہ بنایا ۔
تازہ ترین