کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالواحد صدیقی، سید مطیع اللہ آغا، نو منتخب رکن اسمبلی خلیل الرحمٰن دمڑ،مولانامحمدسرورندیم، مفتی غلام حیدر،حافظ نوراحمد،دلاورخان کاکڑ،مولوی جمیل احمد،حاجی نصیر احمد کاکڑ، صاحبزادہ محب اللہ،ضیاء الحق سنزری،نجیب اللہ ودیگرنے زیارت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع زیارت کے عوام نے ایک بارپھرجمعیت پراعتمادکرکے یہ ثابت کردیاکہ وہ علماء سے محبت اور دین دوست عوام ہیں ۔زیارت کل بھی جمعیت کامضبوط قلعہ تھاآج بھی ہے زیارت کے عوام نے موسمی پرندوں اورنام نہادقوم پرست پارٹی کوبھاری اکثریت سے شکست دیکر مسترد کردیا جمعیت،اے این پی،پیپلزپارٹی،جمعیت س اورورکرزپارٹی کے مشترکہ امیدوارخلیل الرحمٰن دمڑنے حکومتی پارٹی کے امیدوارسے پانچ ہزارلیڈسے کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردیاکہ حکومت میں شامل قوم پرست پارٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے عوام نے حکومتی پارٹی کی تمام مراعات کو ٹھکراکراپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرایاجوخوش آئندہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت کے امیدوارکی بھاری اکثریت سے کامیابی آئندہ الیکشن میں صوبہ بھرمیں جمعیت کی کامیابی کی نویدسنارہی ہے۔