سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)گوہد پور میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے2بھائیوں کے قتل کے ملزموں کی عدم گرفتاری کے خلاف گوہدپور، کورپور، بونکن و دیگر علاقوں کے سینکڑوں علاقہ مکینوں نے مقتول بھائیوں کے والد مہر خالد کی قیادت میں ریلی نکالی اور ضلع کچہری سیالکوٹ میں احتجاج کیا۔ احتجاج کے شرکا نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی فوری گرفتاری کے نعرے درج تھےمظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتار ی تک احتجاج جاری رہے گا بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ کے شرکا پرامن طور پرمنتشر ہو گئے۔