• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر کے امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ ،طلبا پریشان

Sukkur Load Shedding During Matric Board Examination
سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے، بجلی کی بندش سے طلباء کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے۔

سکھر بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں امتحانات شروع ہوگئے جبکہ سکھر الیکٹرک سپلائی پاور کمپنی نے بھی مرمت کے نام پر لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور سکھر کے متعدد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند کردی ہے۔

سیپکو اعلامیہ کے مطابق 28 اور 29 مارچ کو ان اضلاع کے متعدد فیڈرز پر مرمتی کام کے باعث صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

تعلیمی بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
تازہ ترین