• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

'وزیراعظم کےدورہ سندھ پرسیاسی بیان کی ضرورت نہیں،مریم اورنگزیب

No Need Of Political Statement On Arrival Of Prime Minister Mariyam Aurangzeb
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سندھ پر سیاسی بیان کی ضرورت نہیں ،وہ مختلف صوبوں کے دورے کرتے رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام پروجیکٹس جو صوبائی حکومتیں مکمل نہیں کرسکیں وہ وزیراعظم اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سندھ، بلوچستان اور کے پی کے دورے کرتےہیں،وہ پورے ملک کےپرائم منسٹر ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ کارکردگی اور سیاست کو الگ نہیں کیا جاسکتا ، وزیراعظم سندھ کے لوگوں کے لیے وہاں گئے۔
تازہ ترین