بہاول پور(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ریحان بشیر نے عدالت کے احاطہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ بار اور بنچ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور محمد نعیم شیخ، سینئر سول جج عالم شیر، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر تجمل حسین اور ایس ڈی او فاریسٹ شاہدحمید بھی موجود تھے۔