بہاول پور (سٹی رپورٹر) رینجرز پبلک سکول و کالج بہاول پور میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ،طلبا و طالبات نے سٹیج پر ملی نغمے،فینسی ڈریس شو اور ٹیبلوز پیش کئے،سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر محمد ارشد محمود اور بیگم سیکٹر کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔تقریب کے آخر میں سیکٹر کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے ذہین طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو انکی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ طلبا محنت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ مستقبل میں بھی ایسی کامیابیاں حاصل کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کریں انہوں نے اساتذہ کو کہا کہ وہ اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں اور ادارے کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں،سیکٹر کنانڈر نے طلبا و سٹاف اور سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور طلباء کے لئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور ادارہ کی ترقی کے لئے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا ۔