گجرات (نمائندہ جنگ) جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے/ بی ایس سی/ بی کام پارٹ سکینڈ کے امتحانات کا آغاز 4اپریل2017ء کو ہو گا۔ امتحانات کے انعقاد کیلئےامتحانی سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر وپرائیویٹ امیدواروں کو رول نمبر سلپس ارسال کر دی گئی ہیں۔