گجرات (نمائندہ جنگ) ڈکیتی و چوری کی 11وارداتوں میں 4 موٹر سائیکل، نقدی، زیورات، لائسنسی اسلحہ، فوارہ وال، سامان الیکٹرونکس، سامان کریانہ اور مال مویشی لوٹ لیے گئے،سمبلی میں جاوید اختر، پرویز اختر وغیرہ 7 افرادبیوہ خاتون سمیرا رشید کے گھر گھس کر موٹر سائیکل، 4 تولے طلائی زیورات، لائسنسی رائفل اور 3 بھینسیں، ککرالی کے گاؤں سریعہ سے چور محمد فیاض کی موٹر سائیکل ، سول لائن گجرات کے علاقہ محلہ علی پورہ سے چور محمد علی کی موٹر سائیکل ، سول لائن کے علاقہ اسلام نگر سے حمزہ اسلم نے بلال اکبر کی موٹر سائیکل ، سول لائن کے علاقہ شاہ جہانگیر روڈ پر واقع نور پور شرقی کے رہائشی محمد وقاص کی بک شاپ سے دکان کا سیلز مین8لاکھ85سو روپے، سول لائن ہی کے علاقہ محلہ مسلم آباد سے چور محمد منصور کے گھر کے تالے توڑ کر26 تولے کے طلائی زیورات وغیرہ، صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ یونیورسٹی آف گجرات کے گیٹ نمبر2کے قریب سے چور قمر حسین کی دکان کے تالے توڑ کر سامان کریانہ مالیتی44ہزارروپے، شہزاد ریاض کی دکان کے تالے توڑکرسامان کریانہ مالیتی44ہزار900روپے،گلیانہ کے گاؤں بھٹیاں سے رحمان علی نے پراپرٹی ڈیلر افتخار احمد کے آفس سے نقدی10ہزارروپے، صدر لالہ موسیٰ کے گاؤں سکھ چیناں سے چور اظہر مسعود کے 162فوارہ وال مالیتی5لاکھ روپے جبکہ ٹانڈہ کے گاؤں پنڈی سے چور نصر اللہ کی دکان سے سامان الیکٹرونکس مالیتی89ہزار500روپے چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔