سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری میں مقدمہ بازی کی رنجش پر جاوید اور اسکے2ساتھیوں نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے مدعی مقدمہ عثمان تحسین کو زخمی کردیا جسے ابتدئی طبی امداد دی گئی جبکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ جھاڑاں والا میں مقدمہ بازی کی رنجش پر عمران سمیت7افراد نے ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے نثار کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔