گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر)محمدآصف نےکہا ہے کہ رواں سال گوجرانوالہ ڈویژن میں گندم کی بمپرپیداوارہوگی اور گذشتہ سال کی نسبت امسال2.6 فی صدزیادہ پیداوارہوگی ،تمام اضلاع میں خریداری مراکزقائم کئے جائیں ، ڈویژن کیلئے4لاکھ32 ہزار میٹرک ٹن ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کانفرنس کےذریعے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت جاری کرتے ہو ئے ڈویژنل ایگریکلچرل ٹاسک فورس و ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔