گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکےعارضی دکانیں مسمارکردیں سرکاری عملہ سےبدتمیزی اورمزاحمت پر 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیاشہر کے پوش علاقے ماڈل ٹاون میں محکمہ انفورسمنٹ اور ٹاون پلاننگ نے تجاوزات کےخلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں عارضی جبکہ متعدد دکانوں اور پلازوں کے باہربنی تجاوزات کا بھاری مشنری کے ساتھ صفایا کر دیا ۔