• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کو گھر بھیجنے کیلئے صدر بنا تھا: آصف زرداری

Became President Instead Of Prime Minister For Musharraf Had Sent To Home
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ صدر بنا تو کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں وزیراعظم بنوں، صدر اس لیے بنا کہ مشرف کو گھر بھیجنا تھا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ پارٹی طاقت اور جیالوں کے جذبے سے ن لیگ کو چت کردوں گا، میں نکل پڑا ہوں، پنجاب میں آر اوز الیکشن نہیں ہونے دوں گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب میں گاؤں گاؤں جاؤں گا، جیالوں کے گھروں میں ان کے ساتھ کھانا کھاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکن میری طاقت اور میں کارکنوں کی طاقت ہوں، بلاول بھٹو کی جوانی اور میرا تجربہ جیت کا دروازہ کھول دے گا۔
تازہ ترین