• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین آمیز مواد کے ایشو پر مذاکرات کیلئے فیس بک کے نمائندے پاکستان آئینگے، چوہدری نثار

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ توہین آمیز مواد کے ایشو پر بات چیت کیلئے فیس بک انتظامیہ کا وفد پاکستان آئے گا، پاکستان میں توہین آمیز مواد شایع کرنے والے فیس بک کے 60 پیجز اور 45 دیگر ویب سائٹس بند کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کافی عرصہ سے توہین آمیز مواد گردش کر رہا ہے، وزیراعظم اور ہائی کورٹ نے مجھے اس معاملے سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے اور میں یہ ذمہ داری قومی اور مذہبی ذمہ داری سمجھ کر قبول کرتا ہوں۔ میں نے اس معاملے پر واشگنٹن میں پاکستانی سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی سے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیس بک انتظامیہ اور امریکی حکومت کو بتایا ہے کہ توہین آمیز مواد ہمارے لیے ناقابل برداشت معاملہ ہے، فیس بک کے نائب صدر نے خط لکھ کر پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کی بات کی ہے۔
تازہ ترین