گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عدالت نے قتل کے دو مجرموں کو سزائے موت جبکہ پانچ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج خرم بشیر بوسال کی عدالت نے تھانہ سول لائن کے مقدمہ قتل میں دومجرمان صفدر عرف صابی اور اصغر علی عرف اچھی کو سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کی سزا کا حکم سنایا ہے، عدالت نے پانچ ملزموں حامد ، عابد، لیاقت علی ، محرم علی اور لطیف کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔