گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں قرض چکا نے کیلئے رقم کا بندوبست نہ ہو نے پر محنت کش کا گلے میں رسی ڈال کر پھندا ڈال کر اقدام خو دکشی ، تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گیا۔منڈیالہ وڑائچ کا رہائشی 40 سال کا محنت کش اختر جانوروں کی منڈی میں محنت مزدوری کرتا تھا ، اختر نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر دوست سے 35 ہزار روپے قرض لیا تھا جسکی ادائیگی کیلئے رقم کا انتظام نہ ہونے پراختر نے مجبور ہو کر گلے میں رسی ڈال کر پھندا لے لیا تاہم اس دوران اہل خانہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر اسے بچا لیا ، ریسکیو اہلکاروں نے اختر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے ، دوسری طرف تھانہ کینٹ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔