• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،بیلف کی زیر حراست فرار ملزم کا بھائی اہلکاروں نے پکڑ لیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ احاطہ میں بیلف کی زیر حراست فرار ہونے والے ملزم کا بھائی اہلکاروں کے ہتھے چڑھ گیا،دھلائی کے بعد سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، دھلے کے رہائشی سرفراز کے خلاف اس کی بیوی زوبیہ نے سول جج منزہ عباسی کی عدالت میں 1لاکھ 45ہزار روپے خرچہ نان نفقہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے ، ملزم سرفراز کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جسے بیلف  حراست میں لے کر عدالتی احاطہ میں لایا تو مبینہ طور پر ملزم کے بھائی اشفاق نے بیلف سے الجھنا شروع کر دیا جب کہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرفراز فرار ہو گیا۔
تازہ ترین