سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) آگ بھڑک اٹھنے سے دو فیکٹری ملازم جھلس گئے۔ تھانہ مرادپور کے علاقہ ڈیفنس روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس سے دو فیکٹری ملازم 24سالہ بابر علی اور 56سالہ شریف جھلس کر زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔