سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 22افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ بیگووالہ سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل پھسلنے سے گر کر50سالہ صفدر،شہاب پورہ روڈ واپڈا کالونی کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے66سالہ محمد انور،وزیرآباد روڈ رائے پور سٹاپ کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والے 28سالہ آصف،مرالہ روڈ ماچھی کھوکھر سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں18سالہ بلال ،32سالہ رفاقت اور40سالہ ریاض احمد،کشمیر روڈ ریسکیواسٹیشن کے پاس نامعلوم سواری کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے17سالہ خیام، کشمیر روڈمیگ ٹاؤن کے پاس موٹر سائیکل کار سے ٹکرانے سے18سالہ حمزہ اور16سالہ مرتضیٰ،وزیرآباد روڈ بیگووالہ اڈا کے پاس موٹرسائیکل اور ٹرک کی ٹکر سے27سا لہ کا مران،حاجی پورہ روڈ موٹرسائیکل اور رکشہ کے تصادم میں45سالہ غلام قادر،شہاب پورہ روڈ دو موٹر سائیکل کے تصادم میں16سالہ شان اور28سالہ مدثر،سمبڑیال موڑ کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے10سالہ ابراہیم،مرالہ روڈ موٹر سائیکل پیدل سڑک پار کرنے والے سے ٹکرانے سے15سالہ ثقلین اور40سالہ خالد،پسرور ڈسکہ روڈ موسیٰ پور کے پاس دو رکشوں کے تصادم میں50سالہ محمد صفدر اور40سالہ شبانہ،ڈسکہ روڈ آڈھا سٹاپ کے پاس کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں35سالہ محمد عارف،پسرور روڈ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں40سالہ محمد افضال،بڈیانہ پسرور روڈ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں41سالہ بشریٰ بی بی اور18سالہ امیر حمزہ زخمی ہو گئے،زخمیوں کو سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔