سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)چ جہاں پر سلو لرنرز،قوت گویائی، سماعت اور بصارت سے محروم بچوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تعلیم اور فنی تربیت فراہم کی جائے گی ‘ خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کے اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کو بہتر بنانے کیلئے مزید بسوں کیلئے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن کو لکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ضلع سیالکوٹ میں سرکاری ادارے برائے خصوصی بچگان کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ خصوصی بچگان کے تعلیمی اداروں کوبلا تاخیر بجٹ جاری کیا جائے اور ان اداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے فوکل پرسن اسپیشل ایجوکیشن کو تلقین کی کہ وہ سی ای او ایجوکیشن سے براہ راست رابطہ رکھیں اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے جبکہ شکایت کی صورت میں مجھے اطلاع دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کو اداروں اپنی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے منصوبہ بنایا جائے گا۔ فوکل پرسن اسپیشل ایجوکیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں دی لائٹ سکول ائیر پورٹ روڈسمیت اسپیشل ایجوکیشن کے 6ادارے کام کررہے ہیں ۔